18 جون 2014 - 13:55
حکومت عراق سعودی عرب کی مداخلت پر خاموش نہیں بیٹھے گی

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بغداد، عراق کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلتوں پر خاموش نہیں رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بغداد، عراق کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلتوں پر خاموش نہیں رہے گی۔ المسئلہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت قانون اتحاد کے ایک نمائندے عبد السلام المالکی نے آج، سعودی حکام کو، عراق میں قومی فتنہ وفساد برپا کرنے کے لئے مداخلت پسندانہ کوششوں پر  خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بغداد اس کا ٹھوس جواب دیگي   عبد السلام مالکی نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ ماحول قائم کرنے کے مقصد سے ، عراق کے امور میں ریاض کے غیر منطقی اقدامات سے بغداد کی چشم پوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  آل سعود کی ڈکٹیر حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ جمہوری نظام کا ہونا ہے اسی لئے سعودی حکومت  مختلف روشوں سے عراق کے نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے ۔عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ بغداد کو چاہئے کہ سعودی عرب کے توسط سے عراق میں دہشت گردوں اور ہتھیاروں کی منتقلی کے لئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت کرے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲